اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایچ کے ایس اے آر کی حکومت دانشمندانہ،عملی انداز میں رہائشی جائیداد...

ایچ کے ایس اے آر کی حکومت دانشمندانہ،عملی انداز میں رہائشی جائیداد منڈی کی مستقل ترقی برقرار رکھے گی

چین کے جنوبی ہانگ کانگ کا منظر-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز کی ہانگ کانگ میں رہائشی جائیدادوں کی ضرورت سے زیادہ فراوانی کے حوالے سے تازہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ ایچ کے ایس اے آر حکومت کا کہنا ہے کہ شہر کی رہائشی جائیداد کی منڈی 2025 میں مستحکم ترقی کرے گی۔

ایچ کے ایس اے آر حکومت کے ترجمان نے کہا کہ 2024 کے اختتام پر نجی فلیٹوں کے خالی ہونے کی شرح 4.5 فیصد تھی جو گزشتہ 20 برسوں(2004-2023) کی طویل مدتی اوسط کے مطابق ہے اور فلیٹوں کے کرایوں میں بھی ٹھوس اضافہ ہوا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ’’یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ اس وقت ہاؤسنگ کی مانگ کافی زیادہ ہے‘‘۔

ترجمان نے کہا کہ سود کی شرح میں عمومی کمی کا رجحان،معیشت کی مسلسل ترقی اور ہانگ کانگ میں مزید ہنر مند افراد کی آمد سے رہائشی جائیداد کی منڈی میں اس سال مستحکم ترقی ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت منڈی کی پیشرفت کی قریب سے نگرانی کرے گی اور دانشمندانہ اور عملی انداز میں رہائشی جائیداد منڈی کی مسلسل ترقی برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے بینکاری نظام میں جائیداد سے متعلق قرضوں کا حجم دسمبر 2024 کے آخر تک 34 کھرب ہانگ کانگ ڈالر تھا جو کل قرضوں کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

جائیداد سے متعلق قرضوں میں سے 56 فیصد رہائشی ضمانت کے قرضے تھے جبکہ باقی 44 فیصد قرضے مقامی جائیداد کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بینکاری کے شعبے کا کریڈٹ معیار اور خطرات قابلِ انتظام ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!