چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ہیکنگ حملوں کے حوالے سے امریکہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے کہا ہے کہ چین امریکہ کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر پابندیوں کا غلط استعمال بند کرے۔
ترجمان لِن جیان نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی جب ان سے 12 چینی شہریوں پر امریکہ کی طرف سے ہیکنگ حملوں کا الزام عائد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے سے متعلق پوچھا گیا۔
لِن جیان نے کہا کہ گزشتہ دسمبر میں چینی سائبر سکیورٹی ایجنسی نے امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی جانب سے چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کے خلاف سائبر حملوں کے دو تازہ ترین واقعات کو بے نقاب کیا تھا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ دنیا میں نمبر ایک ‘ہیکنگ ایمپائر’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا عمل منافقانہ دوہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے اور یہ "چور مچائے شور ” کے مترادف ہے ۔
