بوٹسوانا، گابورونے میں بوٹسوانا کے وزیر مواصلات، علم اور ٹیکنالوجی تھلاگانو میرافی سیگوگو (دوسرے دائیں) اور ہواوے کے نمائندے ہواوے ٹیلی کام کانگریس 2024 میں ہواوے کی مصنوعات متعارف کرنے کی تقریب میں شریک ہیں۔ (شِنہوا)
کمپالا(شِنہوا)چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے مختلف اقدامات کے ذریعے یوگنڈا کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس مشرقی افریقی ملک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کو فروغ دے رہا ہے۔
کمپنی کی جاری کردہ 2024 کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کی رپورٹ میں ڈیجیٹل خواندگی کو فروغ دینے، مقامی برادریوں کی مدد کرنے اور ایک پائیدار آئی سی ٹی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ہواوے کے اہم اقدامات میں سے ایک ڈیجی ٹرک منصوبہ ہے جس کا مقصد 3 سالوں میں یوگنڈا کے 10ہزار سے زیادہ باشندوں کو تربیت دینا ہے۔ 2023 میں شروع ہونے والے اس منصوبے میں شمسی توانائی سے چلنے والا 40 فٹ موبائل کلاس روم ہے جنہیں شپنگ کنٹینرز سے تیار کیا گیا ہے، جو 21 لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی سے لیس ہے۔ ٹرک دور دراز علاقوں میں سفر کرتا ہے، ڈیجیٹل مہارت کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ اب تک 6 ہزار سے زائد افراد اس اقدام سے مستفید ہو چکے ہیں۔
سرکاری حکام نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے یوگنڈا ویژن 2040 اور قومی ترقیاتی منصوبے کے ساتھ اس کی صف بندی پر زور دیا ہے جو دونوں ڈیجیٹل معیشت کو ترجیح دیتے ہیں۔
ہواوے یوگنڈا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گاؤ جیان نے اس منصوبے کو ایک مربوط اور ذہین معاشرے کی بنیاد رکھنے کے طور پر بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے ذریعے فائدہ اٹھانے والے اپنی قسمت کے معمار بن گئے ہیں۔
