ہفتہ, فروری 7, 2026
تازہ ترینچین کا ایشیا بحرالکاہل میں تعاون کے ذریعے غذائی تحفظ مضبوط بنانے...

چین کا ایشیا بحرالکاہل میں تعاون کے ذریعے غذائی تحفظ مضبوط بنانے کا عزم

بیجنگ (شِنہوا) چین ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک) کی دیگر معیشتوں کے ساتھ مل کر خطے کے لئے ایک مضبوط، کھلا، موثر اور پائیدار غذائی نظام قائم کرنے کے لئے تیار ہے۔

خوراک اور تزویراتی ذخائر کی قومی انتظامیہ کے سربراہ لیو ہوان شن نے چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو میں جمعرات سے جمعہ تک تحفظ خوراک کے متعلق اپیک پالیسی پارٹنرشپ کے مکمل اجلاس کے دوران ’’کھیت سے دسترخوان تک‘‘ پورے صنعتی سلسلے کا احاطہ کرنے والے جامع تعاون کے نظام پر زور دیا۔ یہ پلیٹ فارم خوراک کے شعبے میں اپیک کے تحت مکالمے اور تعاون کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لیو نے کہا کہ چین تحفظ خوراک کو یقینی بنانے کے لئے خوراک کے ذخائر کے انتظام اور سبز خوراک ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اپنے تجربات کا اشتراک کرنے کو تیار ہے۔

لیو نے کہا کہ چین پالیسی مکالمے، معلومات کے تبادلے اور منصوبہ جاتی ہم آہنگی کے لئے باقاعدہ اور ادارہ جاتی پلیٹ فارمز کے قیام پر کام کرے گا تاکہ خوراک کے شعبے میں جدت کے اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!