ہفتہ, فروری 7, 2026
انٹرنیشنلچین کے صوبے شانشی اور اردن کے درمیان ڈیجیٹل تھیٹر کے...

چین کے صوبے شانشی اور اردن کے درمیان ڈیجیٹل تھیٹر کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

عمان (شِنہوا) چین کے صوبے شانشی نے اردن کے ساتھ اردن کے دارالحکومت میں مشترکہ طور پر ڈیجیٹل تھیٹر قائم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، جس کا مقصد ڈیجیٹل پرفارمنگ فن کے شعبے میں  دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اس معاہدے پر دونوں اطراف کے حکام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر اردن میں چینی سفیر گو وی اور اردن کے وزیر ثقافت مصطفیٰ الرواشدیح بھی موجود تھے۔

اس معاہدے کے تحت شانشی اور اردن دونوں خطوں میں تھیٹر اور دیگر پرفارمنگ فنون کے وسائل کو ڈیجیٹلائز کرنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اس معاہدے کے تحت شانشی اور عمان میں مشترکہ ڈیجیٹل پرفارمنگ آرٹس لائبریریاں قائم کرنا، کلاؤڈ پر مبنی آڈیو-ویژول پلیٹ فارمز تیار کرنا، ڈیجیٹل تھیٹر کلیکشنز بنانا اور ڈیجیٹل پرفارمنس کے لئے نئے کاروباری ماڈلز تلاش کرنا شامل ہیں۔

اردن نیشنل سنٹر فار کلچر اینڈ آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل لینا اتل نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد ڈیجٹل پرفارمنگ فنون میں اردن اور چین کے تعاون کو گہرا  کرنا اور اس کے ساتھ ایسا اختراعی فنی مواد فراہم کرنا ہے جو دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہو۔

انہوں نے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی ماہرین کے تبادلے کو آسان بنائے گی، تھیٹر، موسیقی، رقص اور لوک فنون کی رسائی کو وسعت دے گی اور انہیں آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ رکھنے میں مدد دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!