ہفتہ, فروری 7, 2026
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کے سربراہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی...

اقوام متحدہ کے سربراہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیر مقدم

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان نے صحافیوں کو جاری کردہ ایک نوٹ میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے توقع ظاہر کی ہے کہ مذاکرات خطے میں  کشیدگی کو کم کرنے اور ایک بڑے بحران کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پر امن حل اور کشیدگی میں کمی کی مسلسل وکالت کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسائل کو پرامن مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے اور کیا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق گوتریس خطے کے ان ممالک کی کوششوں کے شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے یہ مذاکرات ممکن ہوئے۔ انہوں نے عمان کی طرف سے مذاکرات کی میزبانی کا بھی خیرمقدم کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!