چین کے شمالی صوبہ شَنشی کے شہر تائی یوآن کےشَنشی میوزیم میں بدھ کے روز "شیانگما، گھوڑوں کی قدر کرنے کا فن” کے عنوان سےایک نمائش کا آغاز ہوا ہے۔
گھوڑے کے سال کے موقع پر منعقد ہونے والی یہ نمائش دو موضوعاتی حصوں میں تقسیم ہے۔ پہلے حصے میں قبل از تاریخ دور سے لے کر مِنگ اور چِنگ خاندانوں تک گھوڑوں کے اہم کردار کا جامع جائزہ پیش کیا گیا ہے۔اس میں فوجی امور، نقل و حمل اور روزمرہ زندگی میں گھوڑوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسرا حصہ گھوڑے کے روزمرہ ساتھی سے ایک طاقتور ثقافتی علامت بننے کے سفر پر مرکوز ہے۔
یہ خصوصی نمائش رواں برس مئی تک جاری رہے گی جس میں شرکا کو چینی ثقافت میں گھوڑے کے فن، تاریخ اور علامتی حیثیت کا گہرا مطالعہ کرنے کا موقع ملے گا۔
تائی یوآن سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
تائی یوآن کے شَنشی میوزیم میں گھوڑوں کی ثقافت پر نمائش جاری
نمائش کا عنوان "شیانگما، گھوڑوں کی قدر کرنے کا فن” رکھا گیا ہے
دو حصوں پر مشتمل نمائش گھوڑے کے سال کے موقع پر ترتیب دی گئی
پہلا حصہ گھوڑوں کے تاریخی کردار اور روزمرہ زندگی میں اہمیت کا عکاس ہے
فوجی خدمات اور نقل و حمل میں گھوڑوں کا کردار دکھایا گیا ہے
دوسرے حصے میں گھوڑے کے ثقافتی اور علامتی کردار پر روشنی ڈالی گئی
شرکا کو گھوڑوں کے فن اور تاریخ کے مختلف پہلو دکھائے گئے
خصوصی نمائش اس سال مئی تک جاری رہے گی
نمائش چینی ثقافت میں گھوڑوں کی اہمیت اور اثرات کو نمایاں کرتی ہے




