ہفتہ, فروری 7, 2026
تازہ ترینٹی 20ورلڈ کپ 2026ء پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3...

ٹی 20ورلڈ کپ 2026ء پاکستان نے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

 ٹی 20ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبو میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان ٹیم نے پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا پہلی اننگ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 19.5 اوورز میں 147رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28رنز پر گری، میکس ڈووڈ 5رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے جبکہ نیدرلینڈز کی دوسری وکٹ 31رنز پر گری جب محمد نواز نے مائیکل لیوٹ کو 24 رنز پر آؤٹ کیا۔

پاکستان کے خلاف نیدرلینڈز کی تیسری وکٹ 65رنز پر گری جب ابرار احمد نے کولن اکرمین کو 20رنز پر پویلین روانہ کیا۔

بعد ازاں نیدرلینڈز کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 105تک پہنچایا جس کے بعد محمد نواز نے چوتھی وکٹ حاصل کی، اس کے بعد نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں کی پویلین روانہ ہونے کی لائن لگ گئی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3 جبکہ محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے 2،2 اور شاہین آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی جبکہ شاداب خان 4 اوورز میں 26رن دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

ہدف کے تعاقب کے شکار میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان میدان میں آئے، 13گیندوں پر 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 24رنز بنا کر صائم ایوب آؤٹ ہوگئے، نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کی دوسری وکٹ 53رنز پر گری جب کپتان سلمان علی آغا 12رنز بنا کر آٹ ہوئے۔

بعد ازاں پاکستان کی تیسری اور چوتھی وکٹ 98رنز پر گری، صاحبزادہ فرحان 31 گیندوں پر 47رنز اور عثمان خان کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

اگلے اوور میں پاکستان کی پانچویں وکٹ بھی گر گئی جب بابر اعظم 18 گیندوں پر 15رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 114رنز پر گری، محمد نواز 6 اور شاداب خان 8رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں فہیم اشرف کی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان ٹیم نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

فہیم اشرف نے 11گیندوں پر 29رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!