ہفتہ, فروری 7, 2026
انٹرٹینمنٹاے آر رحمن پر تنقید، اداکار پرکاش راج کا کنگنا رناوت کو...

اے آر رحمن پر تنقید، اداکار پرکاش راج کا کنگنا رناوت کو کرارا جواب

سینئر بھارتی اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمن کو اپنے کام کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی بناکر پیش کرنا اور غداری جیسے سنگین الزام لگانا افسوسناک رجحان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے فلم ایمرجنسی میں گانے سے انکار کرنے پر موسیقار اے آر رحمن پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ملک دشمن قرار دینے کی کوشش کی تھی جس پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ اے آر رحمن نے جب ماں تجھے سلام اور جے ہو جیسے نغمے دیے اور آسکر ایوارڈز جیتے تو سب نے ان پر فخر کیا، اس لئے انہیں اپنے کام کیلئے کسی سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی فنکار نے کسی فلم کیلئے کام کرنے سے انکار کیا تو کیا صرف اسی بنیاد پر اسے ملک دشمن قرار دینا درست ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے کو ذاتی دشمنی بناکر پیش کرنا اور غداری جیسے سنگین الزام لگانا افسوسناک ہے۔

بھارتی اداکار نے کنگنا رناوت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی فلم کو خود ہی کلاسک قرار دے کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!