ہفتہ, فروری 7, 2026
انٹرٹینمنٹسنگین ملکی صورتحال، اسلام آباد خود کش دھماکہ، بسنت سپیشل شو کرنے...

سنگین ملکی صورتحال، اسلام آباد خود کش دھماکہ، بسنت سپیشل شو کرنے پر ندا یاسر شدید تنقید کا شکار

اسلام آباد خود کش حملے کے بعد بسنت سپیشل شو کرنے پر نجی ٹی وی کی مارننگ شو میزبان ندا یاسر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کو ندا یاسر نے بسنت پر سپیشل شو کیا جس میں پاکستانی کوریوگرافر نگاہ جی، سعدیہ امام، کرن خان، گلوکار جنید سمیت دیگر مہمانوں نے بسنت کے تہوار پر گفتگو کی۔

شو میں بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں ندا یاسر و دیگر فنکاروں نے گانے شکر ونداں رہ پر رقص کیا اور بسنت منائی۔

سوشل میڈیا صارفین نے بسنت شو کر نے پر اداکارہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان نام نہاد دانشوروں کو شرم آنی چاہئے، یہ کیسے سوچ سکتے ہیں کہ بسنت معیشت کو مضبوط کرے گی، ایک صارف نے لکھا شرم کی بات ہے، میں نے انہیں فلسطین پر بات کرتے نہیں دیکھا۔

صارفین نے کہا کہ اس وقت پاکستان سنگین حالات سے گزر رہا ہے، تیراہ کے لوگ بے گھر ہو رہے ہیں، بلوچستان میں حالات خراب ہیں ،اسلام آباد میں بم دھماکہ ہوا جس میں اتنی لوگوں کی جانیں گئیں مگر یہ خوشیاں اور تقریبات منا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کراچی میں ہونیوالے بڑے انسانی نقصان کی کسی کو پرواہ نہیں، بس تہوار منائے جا رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!