وہاڑی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا ناقابلِ معافی جرم اور انتہائی سفاکانہ عمل ہے۔
سینئر وکیل مہر لیاقت سنپال، رانا عمران ریاست ایڈووکیٹ اور ملک نعمان اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ دہشت گردی کی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
وہاڑی بار ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملک بھر میں تمام مذہبی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔




