ہفتہ, فروری 7, 2026
پاکستانڈی 8 ممالک کے وفد کا واہگہ بارڈر، شالیمار باغ، مزار اقبال،...

ڈی 8 ممالک کے وفد کا واہگہ بارڈر، شالیمار باغ، مزار اقبال، بادشاہی مسجد، حضوری باغ و شاہی قلعے کا دورہ

ڈی 8 رکن ممالک کے وفد نے پنجاب حکومت کے ثقافتی حسن و ورثے کے تحفظ و فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ہے۔

ہفتے کو ڈی 8 رکن ممالک کے وفد نے پونچھ ہائوس کا دورہ کیا جہاں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وفد کا استقبال کیا، مندوبین میں بنگلادیش، مصر، ایران، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائیجیریا، ترکیہ اور آذربائیجان کے نمائندے شامل ہیں۔

ڈی 8 مندوبین نے پنجاب کے ثقافتی حسن اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ کے اقدامات کو سراہا۔

وفد نے واہگہ بارڈر، شالیمار باغ، مزارِ اقبال، بادشاہی مسجد، حضوری باغ، شاہی قلعے کا دورہ کیا، اس موقع پر وفد کو تاریخی و ثقافتی اہمیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مندوبین نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت اور مستقبل کے منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی۔

وفد کے دورے کے اختتام پر باہمی خیر سگالی اور دوستانہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!