ہفتہ, فروری 7, 2026
پاکستانامام بارگاہ خود کش دھماکہ، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں کے ہمدردی و...

امام بارگاہ خود کش دھماکہ، وزیراعظم کا عالمی رہنماؤں کے ہمدردی و یکجہتی پیغامات پر اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد ترلائی خود کش حملے کے بعد دنیا بھر سے ہمدردی و یکجہتی کے پیغامات پر دوست ممالک و عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد میں دل دہلا دینے والے خودکش حملے کے بعد دنیا بھر سے ہمیں ہمدردی اور یکجہتی کے موصول ہونیوالے پیغامات پر برادر و دوست ممالک کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوششوں میں دوستوں اور شراکت داروں کی حمایت اور تعاون ہمیشہ سے نہایت اہم رہا ہے، اس نازک گھڑی میں بہادر پاکستانی قوم متحد رہے اور دہشت گردی کو شکست دینے کے اپنے عزم پر پہلے کی طرح مضبوطی سے قائم رہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!