لاہور میں بسنت کے دوران کٹی پتنگ لوٹنے کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ 24سے زائد شہری زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سکھ نہر کے قریب متوفی 25سالہ رشید کوکٹی پتنگ لوٹتے ہوئے بجلی کے پول سے کرنٹ لگ گیا، مدینہ کالونی باغبانپورہ میں 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی 18سالہ زین چھت سے گر کر دم توڑ گیا، 35سالہ سعد پتنگ بازی کے دوران چھلانگ لگاتے ہوئے گلی میں گرجاں بحق ہوگیا جبکہ سبزہ زار میں پتنگ پکڑنے کے دوران کرنٹ لگنے سے باپ، چچا اور بھتیجا شدید زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا۔




