ہفتہ, فروری 7, 2026
تازہ ترینبجلی ٹیرف میں کمی، فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا فیصلہ

بجلی ٹیرف میں کمی، فکسڈ چارجز میں تبدیلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی و فکسڈ چارجز میں ردو بدل کا فیصلہ کر لیا، مجوزہ تبدیلی کے تحت ماہانہ 300 اور 700یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تجویز کے مطابق ماہانہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر 200روپے جبکہ ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین پر 300 روپے فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح نان پروٹیکٹڈ صارفین میں ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں پر 275 روپے، 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر 300 روپے اور ماہانہ 300یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین پر 350 روپے فکسڈ چارجز تجویز کیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں ماہانہ 400یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 200 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے، ماہانہ 500یونٹ استعمال کرنیوالے نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 500روپے کرنے اور ماہانہ 600یونٹ استعمال پر فکسڈ چارجز 600 سے بڑھا کر 675روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہانہ 700یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فکسڈ چارجز 800روپے سے کم کر کے 675روپے جبکہ ماہانہ 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے پر فکسڈ چارجز میں 325روپے کمی کے بعد انہیں بھی 675 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ٹیرف میں کمی سے متعلق تجویز کے تحت گھریلو صارفین کیلئے ماہانہ 400یونٹ بجلی استعمال پر فی یونٹ ٹیرف میں ایک روپے 53پیسے، ماہانہ 500یونٹ تک بجلی استعمال پر فی یونٹ ایک روپے 25پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح ماہانہ 600یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ ایک روپے 40پیسے جبکہ ماہانہ 700یونٹ استعمال پر فی یونٹ 91پیسے کمی تجویز کی گئی ہے جبکہ ماہانہ 700یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فی یونٹ 49پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 5 کلو واٹ اور اس سے زائد لوڈ کے کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 15پیسے کمی کی جائے جبکہ صنعتی شعبے کیلئے بجلی کے ٹیرف میں فی یونٹ 5روپے تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے جس پر سماعت 10فروری کو ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!