اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹمالٹا کے طلبا نے مندر میلے کے ساتھ چینی موسم بہار تہوار...

مالٹا کے طلبا نے مندر میلے کے ساتھ چینی موسم بہار تہوار منایا

مالٹا کے شہر زیتون میں طلبا چینی موسم بہار تہوار کے مندر میلے کے دوران شیر کے رقص کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ولیٹا(شِنہوا) مالٹا کے جنوب مشرقی علاقے زیتون میں سینٹ تھامس مور کالج کے مڈل اور سیکنڈری اسکول کے کیمپس میں روایتی چینی بہار میلے کے مندر کی تقریب کے جشن کے ساتھ خوشی کا سماں تھا، یہاں طلبانے اس شاندار ماحول کا تجربہ کیا۔

مالٹا میں چینی ثقافتی مرکزاور ژے جیانگ صوبائی ثقافتی مرکز نے مشترکہ طور پر اس تقریب کا  اہتمام کیا اور  اس میں 500 سے زائد طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔

مندر میلے کا آغاز ایک چست شیر کے رقص کے مظاہرے سے ہوا جہاں ڈھول کی تال اور شیر کی مستعد حرکات نے حاضرین کو محظوظ کر لیا۔ طلبا دائروں میں کھڑے ہو گئے اور ان کی نظریں اس دلکش منظر پر مرکوز ہو گئیں جس کا انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ تالیوں سے خیرمقدم کیا۔

روایتی کٹھ پتلی کے کھیل اور عکس کے کھیل میں کٹھ پتلیوں کو نفیس چینی تھیٹر کے لباس میں ملبوس کیا گیا تھا جس نے مزید لوگوں کو محظوظ کیا۔

کئی طلبا کو پہلی بار ان فنون سے متعارف کرایا گیا اور چینی فنکاروں کی رہنمائی میں انہوں نے جوش و خروش کے ساتھ کٹھ پتلیوں اور عکس کو حرکت دینے کی کوشش کی۔

اس دوران چینی چائے کی خوشبو ہوا میں پھیلی اور طلبا اس کے زبردست ذائقے کا لطف اٹھاتے ہوئے اس دوران ساکت رہے۔

 اسکول کے سربراہ ایڈریان گیلیا نے شِنہوا کو بتایا کہ اس تقریب نے طلبا کےلئے چینی ثقافت کو اس کے سب سے اہم روایتی تہوار کے ذریعے گہرائی سے سمجھنے کا قیمتی موقع فراہم کیا۔

 انہوں نے کہا کہ ایسے تبادلے ان کے نقطہ نظر کو وسیع کرنے اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے میں نہایت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!