چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر ہان دان کے ہان دان ریلوے اسٹیشن پر مسافر ٹرین میں سوار ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے کہا ہے کہ چین کی ریلوے سے جاری 40 روزہ بہارتہوار کے سفری رش میں 30 کروڑ سے زائد مسافر دورے ہوچکے ہیں۔
چائنہ ریلوے نے جمعہ کے روز بتایا کہ جمعرات تک اس مدت کے دوران ریلوے کے ذریعے مسافر دورے 31 کروڑ تک پہنچ چکے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف جمعرات کو ریلوے مسافر دوروں کی تعداد 1 کروڑ 51 لاکھ 40 ہزار تھی۔
ملک بھر میں ریلوے اداروں نے سائنسی انداز میں نقل و حمل کی صلاحیت استعمال کی ہے،سفری خدمات کو مضبوط کیا اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ مسافروں کو محفوظ، منظم اور آرام دہ سفر ملے۔
چینی حکام توقع کررہے ہیں کہ رواں سال بہارتہوار کے سفری رش کے دوران غیر معمولی طور پر 9 ارب بین العلاقائی دورے ہوں گے۔
دنیا کی سب سے بڑی سالانہ انسانی نقل مکانی 14 جنوری کو شروع ہوئی جو رواں سال 22 فروری تک جاری رہے گی۔
