اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے،...

چین غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے، ترجمان

غزہ شہر میں  فلسطینی غزہ کی شمالی پٹی کی طرف واپس جارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) غزہ فلسطین کے علاقے کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے اور چین غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیا کن نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کو خالی  کرنے اور قبضہ کرنے کے حوالے سے تجویز پر تبصرہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

گونے کہا کہ غزہ فلسطینی عوام کا ہے۔ یہ فلسطینی علاقے کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے، نہ کہ سیاسی کھیلوں کے لیے ایک سودے بازی کی چیز اور نہ ہی طاقتوروں کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا  کہ جنگ نے پہلے ہی غزہ کو تباہی اور تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے۔  عالمی برادری خاص طور پر بڑے ممالک کو چاہیے کہ غزہ کو مزید خراب کرنے کی بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور اس کی تعمیر نو میں امداد کی فراہمی  کے ذریعے اسے بہتر بنانے کے لیے تعاون کریں ۔

انہوں نے کہا چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی پرزور حمایت کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ ‘فلسطینیوں کا فلسطین پر حکمرانی کرنا’ ایک اہم اصول ہے جسے غزہ کے بعد کے تنازعے کے انتظام میں قائم رکھا جانا ضروری ہے اور غزہ کے عوام کو زبردستی بے دخل کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!