اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبہار تہوار چین کو سمجھنے کا ایک عالمی دروازہ بن گیا

بہار تہوار چین کو سمجھنے کا ایک عالمی دروازہ بن گیا

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر ژانگ جیاجی کے یانگ ڈنگ ضلع کے وایاؤگانگ گاؤں میں غیر ملکی سیاح  موسم بہار میلے کے عوامی جشن کے دوران توفو بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) دنیا چینی قمری کیلنڈر پر سانپ کے سال کا آغاز کر رہی ہے اور موسم بہار تہوار اپنی روایتی جڑوں سے آگے بڑھ کر ایک عالمی رجحان بن چکا ہے۔یہ دنیا بھر کے لوگوں کو چین کی ثقافتی اخلاقیات اور عصری جوش و جذبے کو سمجھنے کے لئے راستہ فراہم کرتا ہے۔

چینی نئے سال کو منانے کے لئے لندن آئی کو خوش قسمت سرخ روشنی سے سجایا گیا جبکہ دبئی کے برج خلیفہ پر تہوار کی تشہیر اور روشنیوں نے چمک دمک پیدا کر دی۔

 دنیا بھر کے مشہور مقامات نے چین کے ساتھ  ہزاروں سال قدیم روایت کا جشن منایا۔ اس کے علاوہ تہوار کا عالمی اثر صرف روشنیوں تک محدود نہیں رہا بلکہ دنیا بھر میں ڈریگن رقص، مندر میلے اور دیگر سرگرمیاں بھی منعقد ہوئیں۔

اس سال کا  موسم بہار تہوار یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے کے بعد پہلا تہوارہے۔ چینی نیا سال اب دنیا بھر میں منایا جانے والا  ایک تہوار بن چکا ہے۔

تقریباً 20 ممالک نےموسم بہار تہوار کو سرکاری تعطیل کے طور پر تسلیم کیا ہے اور تقریباً 200 ممالک میں اس کے جشن منعقد ہو رہے ہیں، یہ ثقافتی تہوارانسانیت کی مشترکہ تجدید اور رابطے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔

چین کی توسیع شدہ ویزا فری سفری پالیسیوں نے اس ثقافتی تبادلے کو مزید بڑھا دیا ہے جس سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کو چین کا دورہ کرنے اور تہوار کی بھرپور روایات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!