اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینصدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لیے...

صدر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کے لیے بلند توقعات

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) کے صدر تھامس باخ (دائیں) اٹلی کے شہر میلان میں میلانو کورٹینا 2026 کے ایک سال  کی گنتی کے آ غاز کی تقریب کے دوران چینی نیشنل اولمپک کمیٹی کی نمائندہ لی لنگ وے کو دعوت نامہ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی( آئی او سی)کے صدر تھامس باخ نے کہا ہے کہ ایشیائی سرمائی کھیل توقعات سے بڑھ کر ہوں گے۔

کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے ہاربن میں موجود باخ نے شِنہوا کو بتایا کہا کہ میں چین کے روایتی سرمائی کھیلوں کے مرکز میں ہوں اور گزشتہ 6 سالوں میں یہاں کی بڑی ترقی دیکھی ہے، ہاربن اور چین کے لوگوں کی مہارت کے بارے میں جانتا ہوں جو بڑے مقابلوں کی تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس لیے توقعات بہت زیادہ ہیں۔ میں جانتا ہوں چین ان اعلیٰ توقعات سے بھی آگے بڑھے گا۔

باخ نے کہا  کہ فروری 2022 میں بیجنگ نے کامیابی کے ساتھ سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی۔چین سرمائی کھیلوں کے  ایک اور عظیم ایونٹ کا آغاز کرنے والا ہے، ہاربن کے کھیل بیجنگ سرمائی اولمپک ورثے کے تسلسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔

باخ نے کہا کہ یہ کھیل بیجنگ 2022 کے ورثے کا حصہ ہیں اور چین میں سرمائی کھیلوں کی ترقی واقعی حیرت انگیز ہے۔ چین میں 30 کروڑ سے زائد لوگ سرمائی کھیلوں سے واقف ہیں اور ان سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اگر آپ اس کا موازنہ دنیا بھر کے سرمائی کھیلوں کے شوقین افراد سے کریں تو آپ جانتے ہیں کہ بیجنگ 2022 سے پہلے صرف ایک سرمائی کھیل تھے اور بیجنگ 2022 کے بعد دنیا بھر میں سرمائی کھیلوں کی صورتحال مکمل طور پر مختلف ہے۔

باخ  نئے آنے والوں سمیت  کچھ وفود کی کھیلوں میں شرکت سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ابھی کھلاڑیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی ہے۔ آپ قطر، کویت اور سعودی عرب کے سرمائی کھیلوں کے کھلاڑیوں کو دیکھ سکتے ہیں۔  ان ممالک میں سرمائی کھیلوں کے لیے یہ جوش بڑھ رہا ہے۔ یہ ویسا ہی ہونا چاہیے کہ جتنے زیادہ سے زیادہ کھلاڑی مختلف ممالک میں ہیں، وہ بیجنگ 2022 کے اس عظیم ورثے سے فائدہ اٹھا رہے ہوں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!