ہاربن میں سیاح 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب کے مقامات میں سے ایک ہاربن آئس سنو ورلڈ کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں میں امن، خوشحالی اور دوستی کے لئے ایشیا کے عوام کی مشترکہ امنگوں کی عکاسی ہوتی ہے۔
چینی صدر نے یہ بات شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے قبل استقبالیہ ضیافت کے موقع پر کہی۔
انہوں نے ایشیا پر زور دیا کہ وہ امن اور بھائی چارے کے مشترکہ خواب پر قائم رہے، ہر قسم کے سکیورٹی چیلنجز سے مل کرنمٹے اور ایک مساوی اور منظم کثیر سمتی دنیا کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرے۔
شی جن پھنگ نے خوشحالی اور ترقی کے مشترکہ حصول پر بھی زور دیا اور ایشیائی عوام پر زور دیا کہ وہ مشترکہ ترقی کی تلاش کریں اور معاشی عالمگیریت کو فروغ دیں۔
انضمام اور قربت کی مشترکہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کی خاطر صدر شی جن پھنگ نے ایشیا کی مختلف تہذیبوں کے درمیان جامع بقائے باہمی، تبادلوں اور باہم سیکھنے کو فروغ دینے پر زور دیا۔
