اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینگنی بساؤ کے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے چاول کی کاشت کے...

گنی بساؤ کے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے چاول کی کاشت کے لئے چینی ماہرین کی معاونت

ہیڈ لائن:

گنی بساؤ کے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے چاول کی کاشت کے لئے چینی ماہرین کی معاونت

جھلکیاں:

چین اعلیٰ معیار کے چاول کی کاشت کے لئے گنی بساؤ کے کسانوں کو مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس حوالے سے 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم  کے ماہرین بفاٹا کےعلاقے میں مستقل بنیادوں پر  خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ گنی بساؤ میں 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم  کے ماہرین کی سرگرمیوں کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (پرتگالی): سانا کامارا، ڈائریکٹر، کرنٹابا فارم

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ جون جی، سربراہ، 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم، گنی- بساؤ

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (کریول): کوئبہ سانتوس سیڈی، سربراہ مان بونکو ولیج

تفصیلی خبر:

چین میں بہار میلے کے دوران  چین کی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم کے ماہرین نے گنی بساؤ میں ایک منفرد مشن کو سرانجام دیتے اپنی تعطیلات گزاری ہیں۔

مقامی خشک موسم میں فصلوں کی بوائی کے دوران ان ماہرین نے زرعی شیڈول پر عملدرآمد یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ یہ ماہرین بدھ کے روز گابو کےعلاقے میں واقع کرنٹابا فارم پر بھی گئے تاکہ بیج کی بوائی سے پہلے زمین کی سطح کی جانچ کر لیں۔یہ فارم اعلیٰ معیار کے چاول کی کاشت کے جدید طریقوں کی نمائش کے طور پر کام کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (پرتگالی): سانا کامارا، ڈائریکٹر، کرنٹابا فارم

’’چین کے ماہرین کی مدد کے نتیجے میں مجھے خاص طور پر چاول کی کاشت کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔  مجھے امید ہے کہ ان کے تعاون کی بدولت میں مزید زرعی معلومات سے آگاہی حاصل کر لوں گا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): زینگ جون جی، سربراہ، 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم، گنی- بساؤ

’’ ہماری 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم نے چاول کی نمائش کے 8 مراکز قائم کئے ہیں۔ ہم نے چین سے چاول کی  17 اعلیٰ معیار کی اقسام کو آزمائش طور پر اور انتخاب کے لئے متعارف کرایا ہے۔  ان میں سب سے بہتر 3 سے 5 اقسام کو گنی بساؤ میں کاشت کے لئےمنتخب کیا جا تا ہے۔ اس کے بعد ان منتخب اقسام کو کرنٹابا فارم میں بیج کی نسل افزائی کے لئے لے جایا جاتا ہے۔ نسل افزائش شدہ بیج گنی بساؤ کے زرعی حکام کو مفت فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ ملک گیر سطح پر ان کے فروغ اور کاشت کو یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

جمعرات کے روز ان ماہرین کو ’اویو ‘ کےعلاقے میں مان بونکو گاؤں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ دیہاتیوں میں گزشتہ موسم کی فصل کے بیج تقسیم کریں۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (کریول): کوئبہ سانتوس سیڈی، سربراہ مان بونکو ولیج

’’ آج چین کے ماہرین ہمارے گاؤں ’مان بونکو‘ میں آئے ہیں تاکہ چاول کے بیج عطیہ کریں۔ ہم بہت خوش ہیں۔ چاول کی کاشت میں ان کے تعاون نے دراصل ہمارے گاؤں کو بہت مدد فراہم کی ہے۔‘‘

سال 1998 سے چین کی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم بفاٹا کےعلاقے میں موجود ہے۔ یہاں وہ اعلیٰ پیداوار والے چاول کی اقسام کے انتخاب اور نمائش کے علاوہ کسانوں کو چاول کاشت کرنے کی تربیت بھی دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم نے زرعی آلات کی دیکھ بھال کے لئے بھی خود کو وقف کر رکھا ہے۔

بفاٹا، گنی بساؤ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!