اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین: برازیلی شہری نے گوانگ ڈونگ میں روایتی پکوان پکانے کا طریقہ...

چین: برازیلی شہری نے گوانگ ڈونگ میں روایتی پکوان پکانے کا طریقہ سیکھ لیا

ہیڈلائن:

چین: برازیلی شہری نے گوانگ ڈونگ میں روایتی پکوان پکانے کا طریقہ سیکھ لیا

جھلکیاں:

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ’’جیاندوئی‘‘  ایک پسندیدہ روایتی ناشتہ ہے۔برازیلی باشندے نے اس لذیز کھانے کے بنانے کا طریقہ سیکھنے اور راز جاننے کے لئے ایک مقامی علاقے کا دورہ کیا ہے۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔جیاندوئی بنانے کے مختلف طریقے

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): ونی سیئس ڈی موریس لیما، برازیلی باشندہ ،گوانگ ڈونگ

3۔ساؤنڈ بائٹ2 (چینی، انگریزی): ونی سیئس اور یان نان دیہات کے باشندے

4۔ساؤنڈبائٹ 3(انگریزی،چینی): ونی سیئس ڈی موریس لیما، برازیلی باشندہ ،گوانگ ڈونگ

تفصیلی خبر:

جیاندوئی یعنی  تلے ہوئے چاول کے گولے کو  چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں ایک پسندیدہ روایتی ناشتہ سمجھا جاتا ہے۔

گوانگ ڈونگ میں مقیم ایک برازیلی باشندے نے جیاندوئی بنانے کا طریقہ سیکھنے اور اس لذیذ کھانے کے پیچھے  چھپے راز جاننے کے لئے ایک مقامی علاقے کا دورہ کیا۔

یان نان گاوں

صوبہ گوانگ ڈونگ، چین

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): ونی سیئس ڈی موریس لیما، برازیلی باشندہ ،گوانگ ڈونگ

’’ آج میں یہاں جیاندوئی کے بارے میں جاننے اور سب سے بہترین جیاندوئی بنانے کا طریقہ دیکھنے آیا ہوں۔اس طریقہ کار کو جاننے کے لئے میرے ساتھ آئیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ2 (چینی، انگریزی): ونی سیئس اور یان نان دیہات کے باشندے

’’پانی کے ابلنے تک اسے ہلاتے رہیں پھر اس میں چپچپے چاول کا آٹا ڈال سکتے ہیں۔‘‘

’’اوہ، کیا میں کوشش کر سکتا ہوں؟‘‘

’’یہ لو  اس چمچ  سے برتن میں شیرے کو ہلاوٴ۔

 اب آٹے کو گوندھنا شروع کرو اور گوندھتے رہو۔ شاباش، تم  اچھے انداز میں آٹا گوندھ رہے ہو۔

اب آٹے کا ایک چھوٹا ٹکڑا لیں اور اسے ایک کھوکھلی گیند کی شکل دیں۔‘‘

’’کیا میں اسی طرح کا گولہ بنالوں؟‘‘

’’آٹے کو آہستہ سےکھینچ کرسخت اور  پتلا کریں۔ اب اسے تلنے والے برتن میں ڈالنے کا وقت ہے۔‘‘

’’واہ، بہت بڑا، مجھے تیل سے تھوڑا ڈر لگتا ہے، کیا یہ کوئی مسئلہ نہیں؟

یہ ایک مزے کی بات ہےکیونکہ یہ گیند چینی ثقافت میں دوبارہ اتحاد کی علامت ہے۔ گولہ جتنا بڑا ہوگا ہمیں اتنی ہی زیادہ خوشی ملے گی اور آگے آنے والا لمحہ بہترین ہوگا، واہ!‘‘

’’اب تم اس کا ذائقہ چکھ سکتے ہو،   ایک گولہ لو اور چکھو۔‘‘

’’اوہ، مجھے چکھنے دو۔‘‘

’’کیا یہ مزیدار ہے؟‘‘

’’واہ، یہ بہت  زبردست ہے! باہر سے کرسپ اور اندر سے تھوڑا نرم، چپچپا اور میٹھا ہے۔ مجھ سے صبر نہیں ہوپا رہا۔‘‘

ساؤنڈبائٹ 3(انگریزی،چینی): ونی سیئس ڈی موریس لیما، برازیلی باشندہ ،گوانگ ڈونگ

’’ارے بچو، میں اب استاد بن گیا ہوں اور تمہیں سکھا سکتا ہوں، ٹھیک ہے؟ میں سوچ رہا تھا کہ میں ماسٹر ہوں، لیکن بچے اس کام میں مجھ سے زیادہ اچھے ہیں۔

بہار کا تہوار اپنے پیاروں کو ایک ساتھ ملانے کا موقع ہے اور یہی بات میں نے اس تجربے سےسیکھی ہے۔‘‘

فوشان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!