اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکا کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، ملازمین اور ان کے اہلخانہ...

امریکا کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے عدالت کے حکام، ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کر دیے اور ان پر سفری پابندیاں بھی عائد کر دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندی کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے امریکا اور اسرائیل کو غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنایا، فوجداری عدالت نے نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرکے اختیارات کا غلط استعمال کیا ہے۔وائٹ ہاوس نے امریکی صدر کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!