اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین غنڈہ گردی پر مبنی یکطرفہ اقدامات کے خلاف اپنے مفادات کا...

چین غنڈہ گردی پر مبنی یکطرفہ اقدامات کے خلاف اپنے مفادات کا تحفظ کرےگا،ترجمان چینی وزارت تجارت

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالیان کی بندرگاہ کے ٹرمینل پر برآمد کی جانے والی گاڑیاں کھڑی ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان ہے یونگ چھیان نے کہا ہے کہ چین غنڈہ گردی پر مبنی یکطرفہ اقدامات کے جواب میں اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ اضافی ٹیکس عائد کرنے کا امریکہ کا یکطرفہ اقدام عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ یکطرفہ مفاد اور تجارتی تحفظ پسندی کا عام اظہار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام نے کثیر جہتی تجارتی نظام کو شدید متاثر کیا ہے۔یہ اقدام عالمی صنعتی اور ترسیلی ذرائع کا استحکام متاثر کرنے اور عالمی تجارتی کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔

ہے یونگ چھیان نے کہا کہ چین اس اقدام کو تجارتی تنازعات بڑھانے کا باعث نہیں بنائے گا اور مسائل مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یکطرفہ مفاد اور تجارتی تحفظ پسندی کے چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اوربین الاقوامی تجارت کی باقاعدہ اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!