اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے برقی اطلاعاتی پیداواری شعبے کی 2024 میں تیزترقی

چین کے برقی اطلاعاتی پیداواری شعبے کی 2024 میں تیزترقی

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں شہری ہواوے سمارٹ فونز دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے برقی اطلاعاتی پیداواری شعبے نے 2024 میں زبردست ترقی کی ہے، اس شعبے میں بڑے کاروباری اداروں کی اضافی قدر میں پچھلے سال کے مقابلے میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا۔

صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق اس شعبے کی بڑی کمپنیوں کی مشترکہ آپریٹنگ آمدنی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.3 فیصد بڑھ کر 161.90کھرب یوآن (تقریباً  22.60کھرب امریکی ڈالر) ہوگئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ان کمپنیوں کا مجموعی منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 640.8 ارب یوآن رہا۔

اہم مصنوعات میں 2024 میں مجموعی طور پر 1.67 ارب موبائل فونز تیار کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ تقریباً 1.25 ارب سمارٹ فونز تیار کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.2 فیصد زیادہ ہیں۔

اس شعبے کی بڑی کمپنیاں وہ ہیں جن کی اہم سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2کروڑ یوآن ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!