پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینایشیائی سرمائی کھیلوں سے قبل اسکیئرز پراعتماد،پاکستانی ایتھلیٹ بھی کامیابی کے لئے...

ایشیائی سرمائی کھیلوں سے قبل اسکیئرز پراعتماد،پاکستانی ایتھلیٹ بھی کامیابی کے لئے پرعزم

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں ہاربن ہاکی ایرینا کابیرونی منظر-(شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)ہاربن ایشیائی سرمائی کھیلوں کی تیاری کرنے والے کراس کنٹری اسکیئرز نے کہاہے کہ وہ منتظمین کی جانب سے مضبوط لاجسٹک اعانت کے باعث حئی لونگ جیانگ یابولی سپورٹس ٹریننگ بیس پر کم درجہ حرارت کے باوجود اپنی کارکردگی کے حوالے سے پراعتماد ہیں۔

گیمز میں کراس کنٹری اسکیئنگ کے مقابلے میں حصہ لینے والے واحد پاکستانی ایتھلیٹ محمد شبیر نے بین الاقوامی مقابلے میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میرا چین میں پہلا مقابلہ ہے اور بڑے پیمانے پر بین الاقوامی مقابلے میں میرا پہلا موقع ہے۔ مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔ محمد شبیر نے کہا کہ پس منظر میں پٹڑیاں اور برفانی پہاڑ حیرت انگیز ہیں۔ یہاں واقعی سردی ہے تاہم مجھ سمیت تمام ایتھلیٹس بہت پرجوش ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا اور زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل کروں گا۔

بھارت کی بھوانی تھیکادا نان جندا نے بھی اعتراف  کیا کہ ان کے آبائی ملک کے مقابلے میں درجہ حرارت کا فرق نمایاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے کہ یہاں بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ سردی ہے، جس کا میں نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے منظم انتظامات کو دیکھ کر بہت اچھا لگا کیونکہ ہمیں بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

3 سال قبل بیجنگ سرمائی اولمپکس میں حصہ لینے والے متعدد اسکیئرز بھی کھیلوں کے لئے چین واپس آگئے ہیں۔

منگولیا سے تعلق رکھنے والے انخاتول اریونسانا نے کہا کہ میں ایک بار پھر چین آنے پر خوش ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں اپنے نوجوان ساتھیوں کے ساتھ اپنے ملک کے لئے اچھے نتائج حاصل کروں گا۔

ایشیائی سرمائی کھیلوں میں کراس کنٹری اسکیئنگ مقابلے 8 سے 12 فروری تک جاری رہیں گے، جس میں 6 طلائی تمغے پیش کئے جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!