اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل نے فوج کو غزہ کے رہائشیوں کی ’’رضاکارانہ منتقلی‘‘ کا منصوبہ...

اسرائیل نے فوج کو غزہ کے رہائشیوں کی ’’رضاکارانہ منتقلی‘‘ کا منصوبہ تیار کرنے کا حکم دے دیا

غزہ کی وسطی پٹی میں النصیرات پناہ گزین کیمپ کے قریب بے گھر افراد اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں-(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کٹز نے فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ کے رہائشیوں کو انہیں پناہ دینے پر آمادہ کسی بھی ملک کو ’’رضاکارانہ منتقلی‘‘ کا حکم دینے کے لئے منصوبہ تیار کرے۔ یہ ہدایت اسرائیلی وزیر دفاع کے دفتر کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

یہ ہدایت منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دی گئی ہے کہ امریکہ غزہ کی پٹی کی ملکیت حاصل کرلے گا اور فلسطینیوں کو کہیں اور بسانے کے بعد اسے ازسر نو تعمیر کرےگا۔ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار دورے پر آئے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

کٹز نے کہا ’’میں صدر ٹرمپ کے جراتمندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتا ہوں‘‘۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو نقل و حرکت اور نقل مکانی کی اجازت ہونی چاہئے جیسا کہ دنیا بھر میں رائج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کے تحت کسی بھی ’’خواہشمند‘‘ غزہ کے رہائشی کو زمینی،بحری یا فضائی راستے سے انخلا کی اجازت ہوگی۔

کٹز نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پر غزہ میں اقدامات کے حوالے سے ’’غلط الزامات‘‘ عائد کرنے والے ممالک ’’سپین، آئرلینڈ، ناروے اور دیگر ممالک‘‘ کا اب قانونی فرض ہے کہ وہ غزہ کے شہریوں کو اپنی سرزمین پر داخل ہونے کی اجازت دیں۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا جیسے ممالک جنہوں نے امیگریشن پروگرام بنایا، نے پہلے غزہ کے رہائشیوں کو شہریت دینے پر آمادگی ظاہرکی تھی۔

کٹز کے بیان کو فوری طور پر سپین کے وزیر خارجہ جوز مینوئیل الباریس بوینو نےتنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی سرزمین غزہ کے رہنے والوں کی ہے جسے مستقل کی فلسطینی ریاست کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو مشرق وسطیٰ اور اس سے آگے بڑے پیمانے پر تنقید کا شانہ بنایا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!