ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینمیں نے بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا ذاتی فیصلہ کیا،...

میں نے بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا ذاتی فیصلہ کیا، ریدھیما پٹھک

بھارتی کرکٹ پریزینٹر ریدھیما پٹھک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ سے نکالے جانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے بی پی ایل سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں سے یہ بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ مجھے بی پی ایل سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ریدھیما پٹھک نے کہا میں نے بی پی ایل سے دستبردار ہونے کا ذاتی فیصلہ کیا، میرے لئے میری قوم پہلے آتی ہے اور میں کرکٹ کو ایک اسائنمنٹ کی اہمیت دیتی ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے کرکٹ کے کھیل کی ایمانداری، عزت اور جذبے سے خدمت کی ہے اور میں اسی جذبے کے تحت کھیل سے وابستہ رہوں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!