ہفتہ, جنوری 10, 2026
پاکستاناسلام آباد، 29 ہزار سے زائد پولن الرجی درختوں کا صفایا، 40...

اسلام آباد، 29 ہزار سے زائد پولن الرجی درختوں کا صفایا، 40 ہزار نئے ماحول دوست درخت لگا دیئے گئے

وزیراعظم کی ہدایت پر سی ڈی اے اور وزارتِ قومی صحت نے اسلام آباد میں موجود 29 ہزار سے زائد پولن الرجی والے درخت ہٹا دیئے۔

جاری اعلامئے کے مطابق پولن الرجی کے درختوں پیپر ملبری (جنگلی شہتوت) کیخلاف 3 مرحلوں پر مشتمل سائنسی آپریشن مکمل کیا گیا ہے جس میں وفاقی دارالحکومت سے 29,115 پیپر ملبری درخت ختم کئے گئے ہیں۔

اعلامئے کے مطابق ایف نائن پارک، شکر پڑیاں اور بڑے سیکٹرز سے پولن الرجی درخت ہٹائے گئے، ہر اکھاڑے گئے درخت کے بدلے 3 نئے مقامی درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق اب تک متعلقہ علاقوں میں 40 ہزار سے زائد ماحول دوست درخت لگائے جا چکے ہیں، نجی شعبے اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے مزید 18ہزار درختوں کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے۔

اعلامئے کے مطابق شکرپڑیاں میں 81 ایکڑ پر بحالی کا کام جاری ہے، منصوبہ اپریل 2026 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس اقدام سے پولن الرجی کے مریضوں میں مزید کمی آئے گی۔

اعلامئے کے مطابق دو سال میں پولن ویکسینیشن کیسز میں 23 فیصد کمی دیکھی گئی ہے، 2023ء کے مقابلے میں 2025ء میں الرجی کیسز نصف سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!