ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچین نے لائیو سٹریمنگ ای کامرس اور آن لائن تجارتی پلیٹ فارمز...

چین نے لائیو سٹریمنگ ای کامرس اور آن لائن تجارتی پلیٹ فارمز کے ضوابط سخت کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مارکیٹ ریگولیٹر اور سائبر سپیس حکام نے 2 الگ الگ دستاویزات جاری کی ہیں جن کا مقصد ملک میں لائیو سٹریمنگ ای کامرس کے شعبے اور آن لائن تجارتی پلیٹ فارمز کو مزید منظم بنانا ہے۔

سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف مارکیٹ ریگولیشن اور سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کے مشترکہ طور پر جاری کردہ لائیو سٹریمنگ ای کامرس سے متعلق نئے ضوابط اس شعبے میں شامل فریقین کی ذمہ داریوں اور طرز عمل کی حدود واضح کرتے ہیں۔

نئے قواعد کے تحت لائیو سٹریمنگ رومز کے آپریٹرز اور مارکیٹنگ سے وابستہ افراد کو جھوٹے اشتہارات، تجارتی بدنامی اور غیر قانونی مصنوعات و خدمات کی فروخت جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے منع کیا گیا ہے۔

دیگر ضوابط آن لائن تجارتی پلیٹ فارمز کے انتظامی اصولوں پر مرکوز ہیں جن کا مقصد آن لائن تجارت کے منظم عمل کو برقرار رکھنا اور تمام فریقین کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

نئے ضوابط کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز کو کاروباری سرگرمیوں پر غیر معقول پابندیاں عائد کرنے، صارف کے حقوق محدود کرنے، ڈیٹا کے ذریعے قیمتوں میں امتیاز کرنے یا رکنیت کی شرائط یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مارکیٹ اور سائبر سپیس حکام معلومات کے تبادلے اور مشترکہ مشاورت کے ذریعے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارمز کو خود جانچ پڑتال کرنے اور باقاعدگی سے تعمیلی رپورٹس جاری کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!