پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بھی تیزی کے باعث پہلی بار 100 انڈیکس ایک لاکھ 86ہزار کی حد بھی عبور کرگیا۔
بازار حصص میں کاروبار کے شروع میں 100 انڈیکس 977 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 86ہزار 39 کی بلندی پر پہنچا تاہم کاروبار کے دوران 100انڈیکس ایک لاکھ 86ہزار 768 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا۔




