بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بدھ کے روز کہاہے کہ وینزویلا ایک خودمختار ریاست ہے جسے اپنے قدرتی وسائل اور اپنی سرزمین کے اندر تمام معاشی سرگرمیوں پر مکمل اور مستقل خودمختاری حاصل ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے زور دیاہے کہ وینزویلا میں چین سمیت دیگر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ چین وینزویلا کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائی اور وینزویلا کے تیل کے وسائل کے معاملے میں ” امریکہ فرسٹ “ کے مطالبے کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام طاقت کے استعمال پر مبنی غنڈہ گردی کی ایک واضح مثال ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، وینزویلا کی خودمختاری کو نقصان پہنچاتا ہے اور وینزویلا کے عوام کے حقوق کو مجروح کرتا ہے۔




