ماسکو(شِنہوا)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی سمندری حدود میں اپنے تیل بردار جہاز ’’مارینیرا‘‘، جو قانونی طور پر سفر کر رہا ہے، کی امریکی فوج کی جانب سے تعاقب سے متعلق پیش رفت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
وزارت نے کہا کہ امریکی کوسٹ گارڈ کے جہاز روسی پرچم بردار جہاز کا کئی دنوں سے تعاقب کر رہے ہیں حالانکہ یہ جہاز امریکی ساحل سے تقریباً 4 ہزار کلومیٹر دور ہے۔
وزارت نے روسی خبر رساں ادارے تاس کو بتایا کہ روس اس پیشرفت کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے کیونکہ اس بحری جہاز کو امریکہ کی طرف سے غیرمعمولی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزارت نے مغربی ممالک سے کہا کہ وہ بحری جہاز رانی کی جس آزادی کے اصول کی بات کرتے ہیں، اس کو سب سے پہلے خود پر لاگو کرنا شروع کریں۔
امریکی میڈیا کے مطابق بحری جہاز’’مارینیرا‘‘، جسے پہلے ’’بیلا 1‘‘ کے نام سے جانا جاتا تھا، پر امریکہ نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔




