ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلوینزویلا 3 سے 5 کروڑ بیرل تیل امریکہ کو منتقل کرے گا،ٹرمپ

وینزویلا 3 سے 5 کروڑ بیرل تیل امریکہ کو منتقل کرے گا،ٹرمپ

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وینزویلا کے حکام 3 سے 5 کروڑ بیرل تیل امریکہ کو ’’منتقل‘‘ کریں گے جس سے حاصل ہونے والی آمدنی وینزویلا اور امریکہ کے عوام کے فائدے کے لئے استعمال کی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ یہ تیل مارکیٹ قیمت پر بیچا جائے گا اور اس کی آمدنی پر بطور امریکی صدر خود ان کا کنٹرول ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیل براہ راست امریکہ کی بندرگاہوں پر اتارا جائے گا اور منصوبے پر عملدرآمد کے لئے امریکہ کے سیکرٹری توانائی کرس رائٹ کو ہدایت دی گئی ہے۔

ٹرمپ کے اس بیان سے چند دن قبل امریکی افواج نے وینزویلا میں ایک فوجی کارروائی کی تھی جس میں اس ملک کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو جبراً حراست میں لیا گیا تھا۔

امریکی انتظامیہ کو بڑے پیمانے کی فوجی کارروائی کے بعد وسیع تنقید اور احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہے، جسے بہت سے لوگوں نے غلط اور بنیادی طور پر وینزویلا کے تیل کے ذخائر پر قبضہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

ٹرمپ نے ہفتے کے روز فوجی آپریشن کے بعد ایک پریس کانفرنس میں تقریباً 20 مرتبہ “تیل” کا ذکر کیا۔ انہوں نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ واشنگٹن ممکنہ طور پر امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا میں توانائی  کے ڈھانچے کی تعمیر نو کے لئے سبسڈی فراہم کر سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!