ہفتہ, جنوری 10, 2026
تازہ ترینچینی مین لینڈ نے "تائیوان کی آزادی" کے مزید 2 سخت گیر...

چینی مین لینڈ نے "تائیوان کی آزادی” کے مزید 2 سخت گیر علیحدگی پسندوں کے نام جاری کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ نے "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کی اپنی فہرست میں دو افراد کا اضافہ کر دیا، جس کے بعد اس فہرست میں شامل افراد کی کل تعداد 14 ہوگئی ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لیو شیح فانگ اور چھینگ یِنگ یاؤ کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

لیو اور چھینگ دونوں تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لیو تائیوان کے داخلی امور کے ادارے کی سربراہی کرتے ہیں جبکہ چھینگ تعلیم کے شعبے کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسند قانون شکن اور مجرم ہیں جو ملک کو تقسیم کرنے اور چین-تائیوان تعلقات کی ترقی کو نقصان پہنچانے کے لئے سرگرم ہیں۔ یہ چینی قوم کے غدار ہیں جو اپنے ہم وطن چینیوں کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

چھن نے زور دے کر کہا کہ ہم قانون کے مطابق انہیں سزا دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے اور زندگی بھر ان کا محاسبہ کریں گے۔

چھن نے یہ بھی کہا کہ تائیوان کے ہم وطنوں کے خلاف ظلم و ستم میں ملوث "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کے معاونین کی فہرست میں فی الحال 12 افراد شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!