اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم اور امریکی وزیرخزانہ کی ویڈیولنک کے ذریعے بات چیت،...

چینی نائب وزیراعظم اور امریکی وزیرخزانہ کی ویڈیولنک کے ذریعے بات چیت، اختلافات حل کرنے پر اتفاق

چینی نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کررہے ہیں- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے منگل کو امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکہ میں سیاسی منتقلی کے دور میں رابطہ برقرار رکھنے، اختلافات کو دور کرنے اور چین اور امریکہ کے اقتصادی تعلقات کو مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا۔

چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کی دو سرکردہ شخصیات نے حالیہ برسوں میں چین- امریکہ اقتصادی تبادلوں اور تعاون کے تجربے کا جائزہ لیا اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے میں چین- امریکہ اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپس اور مکالمے کے دیگر طریقہ کار کے اہم کردار کی تعریف کی۔

چینی فریق نے چین پر امریکی اقتصادی اور تجارتی پابندیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور خاص طور پر امریکہ کی جانب سے شروع کی گئی حالیہ تجارتی تحقیقات کے بارے میں چین کا موقف واضح کیا۔

ویڈیو کال واضح  اور تعمیری تھی اور دونوں فریقوں نے رابطے کو برقرار رکھنے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!