اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی تعلقات کانیا باب کھول دیا،ترجمان

شنگھائی تعاون تنظیم نے بین الاقوامی تعلقات کانیا باب کھول دیا،ترجمان

چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکن نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) تہذیبوں کے ٹکراؤ، سرد جنگ کی ذہنیت اور کسی کے نقصان کی پرواہ کئے بغیر اپنے فائدے کے فرسودہ تصور کے ساتھ ساتھ مخصوص حلقوں کی تشکیل کے پرانے تصور سے بالاتر ہے اور بین الاقوامی تعلقات کے منظر نامے پر  مکمل طور پر ایک نیا صفحہ بن گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمک بائیوف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نیٹو اور ایس سی او کا موازنہ کرنا غلط ہے۔ ایس سی او غیر وابستہ نوعیت پر زور دیتی ہے اور یہ امن اور تعاون کے لئے ہے۔

گوو جیاکن نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے 24 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی طرف راغب کیا ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی پر فخر کیا ہے اور اب یہ ایک علاقائی تنظیم بن گئی ہے جو سب سے بڑے رقبے اور آبادی کا احاطہ کرتی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے لئے کامیابی کا ضابطہ یہ ہے کہ وہ شنگھائی جذبے کو آگے بڑھائے اور اس پر عمل کرے جو ایک تخلیقی نکتہ نظر ہے اور باہمی اعتماد، باہمی فائدے، مساوات، مشاورت، تہذیبوں کے تنوع کے احترام اور مشترکہ ترقی کے حصول کا حامی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے چین "شنگھائی کے جذبے کو برقرار رکھنا: ایس سی او کی پیش قدمی” کے نعرے پر عمل کرے گا۔ رکن ممالک کو سیاست، سلامتی، معیشت، ثقافتی اور عوامی تبادلوں کے شعبوں میں گہرے تعاون کے لئے متحد کرے گا اور مشترکہ مستقبل کا حامل ایس سی او معاشرہ تعمیر کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!