اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے نئے سال کےحوالے سے توقعات...

چین میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے نئے سال کےحوالے سے توقعات اور عزائم

ہیڈ لائن:

چین میں مقیم غیر ملکی باشندوں کے نئے سال کےحوالے سے توقعات اور عزائم

جھلکیاں:

چین کے مختلف حصوں میں مقیم غیر ملکی باشندوں نے سال 2025 کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے آئرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے وی لاگرز کیا سوچتے ہیں؟ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ لوک اور ایلیکس  کے وی لوگ کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لوک، آئرش وی لاگر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایلیکس، برطانوی وی لاگر

4۔ مارٹین کے اپنے کیفے میں کام کرنے کے مختلف مناظر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مارٹین لنڈسے، مالک امریکی کیفے

6۔ ڈیوڈ گیری کے اپنی ٹیم کو تربیت دینے کےمختلف مناظر

7۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیوڈ گیری، فٹبال کوچ، گوئی ژو یونیورسٹی

تفصیلی خبر:

نیا سال شروع ہوتے ہی چین کے مختلف حصوں میں مقیم غیر ملکی باشندوں نے سال 2025 کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے۔آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے لوک اور برطانیہ کے ایلیکس نے گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے میں سفر کے اپنے تجربات کو ویڈیوز کے ذریعے دستاویزی شکل دی ہے۔ ان کے اس کام کا مقصد اس علاقے کو زیادہ گہرائی کے ساتھ سمجھنا  اور دنیا بھر میں اس کے تعارف کو فروغ دینا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): لوک، آئرش وی لاگر

’’ہم  اسی کام کو جاری رکھیں گے جو ہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم اپنے مداحوں سے مزید بھی سیکھیں گے۔ ہم نے اپنے مداحوں کے ایک بڑے پلیٹ فارم کی بنیاد رکھ دی ہے اور ان میں سے ہر کوئی ہماری مدد کر  رہا ہے۔ وہ ہم سے تحریری رابطہ کرتے ہیں۔ ہم ان کے پیغامات پڑھتے ہیں اور ان کی رائے لیتے ہیں تاکہ ہم گوانگ شی اور چین بھر کے بارے میں مزید سیکھنے کے قابل ہو سکیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایلیکس، برطانوی وی لاگر

’’ بالکل یہی بات ہے، جتنا زیادہ ہم سیکھیں گے اتنا ہم بہتر سمجھ سکیں گے۔ گوانگ شی میں شاید کوئی ایسا راستہ مل جائے جو ہم باقی دنیا کو دکھا سکیں اور  یہ یہاں کی سیاحت کے لئے بھی اچھا ہو گا۔‘‘

امریکی نوجوان مارٹن لنڈسے نے حال ہی میں شین یانگ میں ایک کیفے شروع کیاہے۔اسے امید ہے کہ نئے سال میں اس کا کاروبار ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مارٹین لنڈسے، مالک امریکی کیفے

’’ میں حال ہی میں اپنی شروع کی گئی برانڈ پر مزید کام کرنا چاہوں گا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کا تعارف ہو جائے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے چین کی سیر کا لطف اٹھایا ہے۔ مجھے یہاں وقت گزارتے ہوئے بہت مزہ آیا ہے۔ یہاں میں نے ہر کام کیا ہے۔‘‘

برطانیہ کے فٹ بال کوچ ڈیوڈ گیری، گوئی ژو یونیورسٹی کی فٹ بال ٹیم کو تربیت دے رہے ہیں۔ ان کی خواہش ہے کہ وہ نئے سال میں ایک بہتر کوچ ثابت ہوں اور اپنے طلباء کی کارکردگی میں بہتری لائیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیوڈ گیری، فٹبال کوچ، گوئی ژو یونیورسٹی

’’ میرا مقصد ہے کہ فٹ بال کا ایک بہتر کوچ بنوں اور طلباء کو فٹ بال کھیلنے کی صلاحیت میں بہتری لانے میں مدد  دوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ جب آپ ایک استاد ہوں تو یہ چیز ہمیشہ اہم باتوں میں شامل ہوتی ہے۔ ہاں، طلباء کو بہتری کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھنا ہی وہ چیز ہے جو میں دیکھنا پسند کروں گا۔ اور ایسا کرنے کے لئے مجھے بہت محنت کرنا ہوگی، مجھے خود سیکھتے رہنا ہو گا تاکہ میں اپنے طلباء کو نئے طریقے سکھا سکوں۔‘‘

ناننگ/شین یانگ/گوئی یانگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!