ہیڈلائن:
تیونس میں کار فری ڈے کی تقریب کا انعقاد
جھلکیاں:
تیونس کے دارالحکومت میں ہفتے کے آخری روز کاروں سے پاک شہر کے تصور کے فروغ اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے جگہ کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد۔
حبیب بورگیبا ایونیو کو ٹریفک کے لئے بند کرکے یہاں مختلف قسم کے کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کریں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ تقریب کے مناظر
تفصیلی خبر:
تیونس نےہفتے کے آخری روز ملک کے دارالحکومت میں’ کاروں سے پاک شہر‘ کی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔اس تقریب کا مقصد کاروں سے پاک شہرکے تصور کےفروغ اور ثقافتی و کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے ایک محفوظ جگہ فراہم کرنا تھا۔ملک کےمشہور ایونیو ’’حبیب بورگیبا ایونیو‘‘ کو ٹریفک کے لئے بند کر کے ہینڈ بال، بیڈمنٹن، مارشل آرٹس، اور ڈرم بینڈ پریڈ کی سرگرمیوں کے لئےمختص کیا گیا۔
تقریب کےدوران حکام نے ٹریفک سیفٹی کے بارے میں آگاہی کے لئے کئی ڈسپلے بورڈز نصب کئے۔تیونس کی حکومت کاروں کے استعمال کو کم اور بیرونی ثقافتی و کھیلوں کی سرگرمیوں کو بڑھانے کی امید رکھتی ہے۔
تیونس سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link