ہیڈ لائن:
کویت میں چینی روشنیوں کا میلہ جاری
جھلکیاں:
کویت میں چینی روشنیوں کا میلہ یکم جنوری سےشروع ہوا جو 28 فروری تک جاری رہے گا۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ روشنیوں کے میلے کے مختلف مناظر
2۔ میلے کے موقع پر چینی ثقافت کے مظاہرے کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
کویت کے شہر جہراءکے گورنر کے زیر انتظام علاقے میں چینی روشنیوں کا میلہ جاری ہے۔
اس تقریب کا اہتمام کویت کی وزارت اطلاعات نے چین کے جنوبی صوبے سیچھوان کے شہر ژی گونگ کی ایک ثقافتی کمپنی کے تعاون سے کیا ہے۔ ژی گونگ، فانوس بنانے کی اپنی ثقافت کے حوالے سے شہرت رکھتا ہے۔
میلہ یکم جنوری کو شروع ہوا جو 28 فروری تک جاری رہے گا۔ اس میلے میں 30 سے زائد روشنیوں سے سجے مجسمے شامل ہیں جو لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔
جہراء، کویت اور چین سے نمائندگان شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link