اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینتھیانجن میں سال 2025 کے کروز سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

تھیانجن میں سال 2025 کے کروز سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

ہیڈ لائن:

تھیانجن میں سال 2025 کے کروز سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

جھلکیاں:

چین کی تھیانجن میونسپلٹی میں سال 2025 کے کروز سیزن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ کروز شپ ’ڈریم‘  کے مختلف مناظر

2۔ مسافروں کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کے شمالی ساحلی علاقے تھیانجن میں سال 2025 کے کروز سیزن کا جمعہ کے روز باقاعدہ  آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر کروز جہاز ’’ڈریم‘‘ تقریباً 1400 مسافروں کو لے کر جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔

اس سال ’’ڈریم‘‘ اور ’’میڈیٹرینین‘‘ کے علاوہ 5 دیگر کروز جہاز بھی یہاں سے روانہ ہوں گے۔ ان 5 کروز جہازوں میں سے ’’یورپہ ٹو‘‘ اور ’’سلور شیڈو‘‘  کی بندرگاہ پر آمد متوقع ہے ۔

سال 2024 میں تھیانجن، کے ڈونگ جیانگ بارڈر انسپکشن اسٹیشن سے اندرون و بیرون ملک 205 کروز جہازوں  کی آمد و روانگی ہوئی تھی۔ ان کروز جہازوں پر 5 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت حاصل ہوئی ہے۔

توقع ہے کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں  اس اسٹیشن سے 40 سے زیادہ کروز جہازوں  کی  آمد و روانگی ہو گی۔

تھیانجن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!