اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، شی زانگ کے پہلے ہائیڈروجن توانائی صنعتی پارک کا افتتاح

چین، شی زانگ کے پہلے ہائیڈروجن توانائی صنعتی پارک کا افتتاح

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن کے شہر چھانگ چھون میں ہائیڈروجن توانائی کمپنی میں ایک کارکن ہائیڈروجن کی پیداوار کے آلات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے-(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے شان نان شہر میں ہائیڈروجن توانائی صنعتی پارک کے منصوبے کا افتتاح دیا گیا ہے جو چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے۔

توقع ہے کہ منصوبے کا پہلا مرحلہ ستمبر میں فعال ہوجائے گا جو فی گھنٹہ ایک ہزار معیاری مکعب میٹر اعلیٰ خالص ہائیڈروجن اور 300 مکعب میٹر اعلی خالص آکسیجن پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ منصوبہ سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں شہر کی نیڈونگ ضلعی حکومت اور چین کے جنوبی شہر شین زین میں واقع ایک پاور ٹیکنالوجی کمپنی نے بنایا تھا۔ دونوں فریقوں نے 30 اکتوبر 2024 کو ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے۔

نیڈونگ کے سربراہ سونم پھنتسوگ نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف شی زانگ کی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حصہ ڈالے گا بلکہ سطح مرتفع کی قابل تجدید توانائی کی صنعت کی ترقی کے لئے بھی اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!