اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے جنگلی شیروں اور تیندؤں کے تحفظ کے لئے مواصلاتی سنٹر...

چین نے جنگلی شیروں اور تیندؤں کے تحفظ کے لئے مواصلاتی سنٹر کا آغازکردیا

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لِن میں چھانگ بائی پہاڑ میں سائیبیرین شیر دیکھا جاسکتا ہے-(شِنہوا)

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے صوبے جی لِن میں نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ کلچر انٹرنیشنل کمیونیکیشن سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔سنٹر کے قیام سے حکام کا مقصد جنگلی حیات کے تحفظ کو اجاگر کرنا ہے۔

نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ نیشنل پارک کے انتظامی دفتر اور جی لِن میں قائم میڈیا ادارے جی شی میڈیا کے اشتراک سے قائم کیا گیا یہ سنٹر پارک کے نگرانی نظام سے حاصل کردہ شیروں،تیندؤں اور دیگر جنگلی حیات کی نایاب تصاویر سے استفادہ کرےگا۔

سنٹر نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر سامعین کو متوجہ کرنے اور پارک کے تحفظ کے کام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مواد شیئر کیا گیا ہے۔

جی شی میڈیا کے جنرل منیجر یو ژی چھیانگ نے کہا کہ یہ سنٹر مواصلاتی چینل کی ترقی،بین الاقوامی تعاون اور دیگر کوششوں کے ذریعے چین کے شمال مشرقی علاقے میں سائبیرین ٹائیگرز اور ایمور تیندؤں کے لئے مضبوط ’’ثقافتی برانڈ‘‘ قائم کرےگا۔

چین نے باضابطہ طور پر 2021 میں نارتھ ایسٹ چائنہ ٹائیگر اینڈ لیپرڈ پارک قائم کیا تھا۔حئی لونگ جیانگ اور جی لِن صوبوں پر پھیلا ہوا یہ پارک تقریباً 70 جنگلی سائبیرین ٹائیگرز اور 80 ایمور تیندؤں کے لئے اب پناہ گاہ فراہم کرتا ہے۔

پارک کے جنگلی حیات کا نگرانی نظام جو بڑے پیمانے پر جی شی میڈیا نے تیار کیا ہے،تقریباً 28 ہزار انفراریڈ کیمروں،آگ کی روک تھام کی ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت پر مبنی جائزوں پر مشتمل ہے۔

سائبیرین ٹائیگرز جو ایمور ٹائیگرز کے نام سے بھی جانے جاتےہیں،بنیادی طور پر روس کے دور دراز مشرقی علاقے اور چین کے شمال مشرقی علاقے میں پائے جاتے ہیں۔یہ دنیا کے سب سے زیادہ خطرے سے دوچار جاندارہیں اور جنگلات کے ماحولیاتی نظام میں بنیادی اہمیت کے حامل جاندار ہیں۔ان کے بارے میں خیال ہے کہ 1998 میں ان یہ صرف 12 سے 16 کی تعداد چین میں جنگلی زندگی گزار رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!