اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا بدعنوانی کے خلاف سخت اور طویل جنگ جیتنے پر...

چینی صدر کا بدعنوانی کے خلاف سخت اور طویل جنگ جیتنے پر زور

چینی صدر شی جن پھنگ نظم و ضبط کےجائزے کے 20ویں سی پی سی مرکزی کمیشن(سی سی ڈی آئی) کے چوتھے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بدعنوانی کے خلاف سخت،طویل اور ہمہ جہت جنگ ثابت قدمی سے جیتنے پر زور دیا ہے۔

چینی صدر اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے بیجنگ میں شروع ہونے والے نظم وضبط کی نگرانی کے 20ویں سی پی سی مرکزی کمیشن(سی سی ڈی ائی) کے چوتھے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اصلاحات کے جذبے کے ساتھ پارٹی کے اندر سخت نظم و نسق پر زور دیا۔

شی نے کہا کہ نئے دور کے آغاز سے پارٹی کے اندر مکمل اور سخت نظم و نسق  اور بدعنوانی کے خلاف جنگ آگے بڑھانے کے لئے غیر معمولی کوششیں کی گئی ہیں۔اس سے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

شی نے کہا کہ پارٹی بدعنوانی کے خلاف جنگ میں اہم چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے حکام کی دیانت برقرار رکھنے کے لئے بدعنوانی کے تمام مقدمات کی تحقیقات اور ان سے نمٹنے کے لئے پرعزم ہے۔

تاہم شی نے نشاندہی کی کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ ایک مشکل اور پیچیدہ چیلنج ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مضبوط عزم اور اعتماد پر زور دیا۔

شی نے کہا کہ اہم امور،شعبوں اور اہداف پر توجہ دیتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف سخت موقف اختیار کرنا اہم ہے۔انہوں نے رشوت لینے اور دینے سے نمٹنے اور منظم بدعنوانی کے خطرات کے خاتمے کے لئے کوششوں پر زور دیا۔

لی چھیانگ،ژاؤ لے جی،وانگ ہوننگ،کائی چھی،ڈنگ شوئے شیانگ اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے سیاسی دفترکے تمام ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!