ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ تریندوحہ میں "قطرمالیاتی نمائش" کا انعقاد، سرمایہ کار، تاجر، ٹیک ماہرین اور...

دوحہ میں "قطرمالیاتی نمائش” کا انعقاد، سرمایہ کار، تاجر، ٹیک ماہرین اور کاروباری شخصیات کی شرکت

دوحہ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منگل اور بدھ کے روز قطرمالیاتی نمائش کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس ایونٹ میں 3,500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی ہے جبکہ 30 سے زیادہ مقررین نے مختلف سیشنز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اس نمائش میں خطے اور دنیا بھر سے تاجر، سرمایہ کار، فاریکس بروکرز، ٹیکنالوجی کے ماہرین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ہے۔

منتظمین کے مطابق یہ ایکسپو اب مشرقِ وسطیٰ میں ٹریڈنگ، فِن ٹیک اور سرمایہ کاری کی کمیونٹی کے اہم پلیٹ فارمز میں شمار ہونے لگی ہے۔ یہ سالانہ ایونٹ صنعت کے رہنماؤں کو ایک جگہ اکٹھا کرتا ہے جہاں وہ مالیات کے مستقبل پر غور کرتے ہیں، نئے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں اور علاقائی و عالمی منڈیوں میں بامعنی ترقی کو فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوحہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!