ہفتہ, دسمبر 6, 2025
انٹرنیشنلامریکہ اور یوکرین کے درمیان سکیورٹی فریم ورک پر اتفاق رائے ہوگیا،...

امریکہ اور یوکرین کے درمیان سکیورٹی فریم ورک پر اتفاق رائے ہوگیا، محکمہ خارجہ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور یوکرین کے مذاکرات کاروں نے گزشتہ دو دن ملاقاتیں کیں جس کے دوران سکیورٹی فریم ورک کے انتظامات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے امن سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے یوکرین  کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف اور چیف آف جنرل سٹاف آندرے ہنا توف کے ساتھ یوکرین میں پائیدار اور منصفانہ قیام امن کی طرف لے جانے والے مستند راستے کو آگے بڑھانے پر تعمیری بات چیت کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ کی گزشتہ دوہفتوں میں یہ چھٹی ملاقات تھی۔سیکرٹری عمروف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یوکرین کی ترجیح ایک ایسا حل ہے جو اس کی آزادی اور خودمختاری کا تحفظ کرے، یوکرینی عوام کی حفاظت یقینی بنائے اور خوشحال جمہوری مستقبل کے لئے مستحکم بنیاد فراہم کرے۔

شرکاء نے امریکہ اور روس کے درمیان حالیہ ملاقات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا، دونوں فریقین نے سکیورٹی انتظامات کے فریم ورک پر اتفاق کیا اور دیرپا امن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری دفاعی صلاحیتوں پر بھی گفت وشنید کی۔

دونوں ممالک نے اتفاق کیا کہ کسی بھی معاہدے پر حقیقی پیش رفت روس کی طرف سے طویل المدتی امن کے لئے سنجیدہ عزم  ظاہر کرنے پر منحصر ہے، جن میں کشیدگی کم کرنے اور قتل وغارت ختم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!