ہفتہ, دسمبر 6, 2025
تازہ ترینتائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے، ایس سی او سیکرٹری جنرل

تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے، ایس سی او سیکرٹری جنرل

بیجنگ(شِنہوا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سیکرٹری جنرل نورلان یرمیک بائیف نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی حکومت پورے چین کی واحد قانونی نمائندہ حکومت ہے اور تائیوان چین کے علاقے کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔

شِنہوا کو دیئے گئے ایک خصوصی تحریری انٹرویو میں یرمیک بائیف نے کہا کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے جون 2002 میں سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والے اپنے تاریخی اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں مذکورہ موقف کی توثیق کی تھی۔

یہ بات انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہی جب ان سے جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات اور جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی جانب سے عسکریت پسندی کو دوبارہ زندہ کرنے کی خطرناک کوششوں پر تبصرے کے بارے میں پوچھا گیا۔

یرمیک بائیف نے کہا کہ اس سال فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ستمبر کو ایس سی او تیانجن سربراہ اجلاس کے دوران ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔

انہوں نے اس اعلامیہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بے رحمانہ قتل عام اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ نازی ازم، فاشزم اور عسکریت پسندی کو برداشت کرنا اور نسلی، قومی اور مذہبی نفرت، عداوت اور امتیاز کو بھڑکانا شدید نقصان کا باعث بنتا ہے، جبکہ دوسری جنگ عظیم میں فتح تمام امن پسند اقوام کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ تھی۔

یرمیک بائیف کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ تاریخی اسباق کو نظرانداز کرنا سنگین نتائج کا سبب بنتا ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ دوسری جنگ عظیم میں فتح کی تاریخی حقیقت کو محفوظ رکھنا اور اسے معروضی طور پر پیش کرنا ایسی ہی سانحات کے دوبارہ رونما ہونے سے روکنے، امن و سلامتی کے تحفظ اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے بنیادی شرط ہے۔

یرمیک بائیف نے کہا کہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ رکن ممالک ماضی اور مستقبل دونوں کے حوالے سے مشترکہ ذمہ داری رکھتے ہیں، یعنی آنے والی نسلوں کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانا اور ایسی سانحات کے دوبارہ پیش آنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!