ہفتہ, دسمبر 6, 2025
پاکستانملک ایٹمی قوت نہ ہوتا تو جنگ میں حالات مختلف ہوتے، شہباز...

ملک ایٹمی قوت نہ ہوتا تو جنگ میں حالات مختلف ہوتے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو جنگ میں حالات مختلف ہوتے، نواز شریف کے بطور وزیراعلی اور وزیراعظم کام تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، آئندہ انتخابات میں لیگی قائد کی قیادت میں تاریخی نتائج آئینگے، گوجرانوالہ کیلئے ماس ٹرانزٹ بس منصوبہ مریم نواز کا تحفہ ہے، پورا ضلع مستفید ہوگا، وزیراعلی کی عوامی خدمت کوئی چاہے بھی تو چھپا نہیں سکتا۔

ہفتے کو گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج گوجرانوالہ کو وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے دیا گیا تحفہ پورے ضلع کی تقدیر بدلے گا، منصوبے سے شہریوں کو بے پناہ سہولیات میسر آئینگی، بچے وقت پر سکول، مزدور کارخانوں، وکلا عدالتوں میں پہنچ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا شمار دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ہوتا تھا مگر آج سموگ میں کمی آئی ہے، اس پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کو شاباش ملنی چاہئے، یہ تمام کام کوئی چاہے بھی تو چھپا نہیں سکتا، مخالف کو بھی ان کاموں کا اقرار کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں پہلی بار تعمیراتی سیاست کا آغاز ہوا، لیگی قائد نے لاہور میں دل کے امراض کا پہلا ہسپتال تعمیرا کرایا اور عام آدمی کیلئے بیشمار ترقیاتی منصوبے تعمیرا کرائے، نوازشریف کا سب سے بڑا کارنامہ ملک کو ایٹمی قوت بنانا ہے، اگر پاکستان ایٹمی طاقت نہ ہوتا تو رواں سال جنگ میں حالات مختلف ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلی اور وزیراعظم نواز شریف کے کام تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں آئندہ انتخابات میں تاریخی نتائج آئیں گے، پورے پاکستان میں(ن)لیگ کا نعرہ بلند ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!