نیو کراچی پولیس نے مقابلے کے بعد دو زخمیوںسمیت 4 ڈاکو گرفتار کرلئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ملزمان کی شناخت ایاز حسین اور غلام مصطفی جبکہ گرفتار دیگر دو ملزمان کی شناخت میں مہران اور اندیل عرف سونو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔




